یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے
Apr ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
یمن میں جنگ بندی کے اعلان کو چھ روز گذرنے کے باوجود بھی سعودی عرب کے جارح طیارے، اس ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں-
المیسرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے صوبے تعز کی الوازعیہ چوٹیوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں-
سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعے کو بھی صوبہ جوف میں، جنگ بندی کی نگراں کمیٹی کے دفتر پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب اس دفتر میں کمیٹی کا اجلاس جاری تھا - اس حملے میں متعدد عورتوں سمیت بہت سے افراد زخمی ہوگئے تھے-
سعودی کشتیوں نے بھی صوبہ الحدیدہ میں ماہیگیروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے- جارح سعودی ایجنٹوں نے مآرب، تعز اور لحج صوبوں میں بھی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-