Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی ایک پٹروکیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے بارہ افراد ہلاک
    سعودی عرب کی ایک پٹروکیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے بارہ افراد ہلاک

سعودی عرب میں پٹرولیم مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس ملک کے صوبے الشقیہ کے شہر الجبیل کے ایک مقامی عہدیدار عبدالرحمن عبدالقادر نے کہا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ اس شہر میں پیٹرولیم مصنوعات بنانے والی ایک فیکٹری میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور کم از کم گیارہ افراد زخمی ہوگئے- عبدالقادر نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ اس وقت لگی جب یہاں معمول کی مرمت کا کام جاری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کیمیکلز سے جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔

شہر الجبیل کے اس مقامی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں فیکٹری کے گیارہ ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بیشتر صنعتی لیبر غیر ملکی ہیں، جن کی زیادہ تعداد جنوبی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔

ٹیگس