کمسن فلسطینی قیدی بچی اسرائیلی جیل سے رہا
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی جیل میں بند کمسن ترین فلسطینی قیدی بچی دیما الواوی کو رہا کر دیا گیا۔
فلسطین کی تاریخ میں کمسن ترین قیدی کا لقب حاصل کرنے والی فلسطینی بچی کے وکیل کا کہنا ہے کہ دیما الواوی کو اتوار کے روز رہا کر دیا گیا۔
دیما الواوی کو رواں سال نو فروری کو صیہونی فوجیوں نے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اسکول سے اپنے گھر واپس جا رہی تھی۔ صیہونی فوجیوں نے بارہ سالہ دیما پر بے بنیاد الزام لگایا تھا کہ اس کے اسکول بیگ سے چاقو برآمد ہوا ہے جس سے وہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔
دیما الواوی پر صیہونی حکومت کی فوجی عدالت میں مقدمہ چلا یا گیا اور وہ پچھلے دو ماہ سے جیل میں بند تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ساڑھے چار سو فلسطینی بچے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند ہیں جن میں سو سے زائد بچوں کی عمریں سولہ سال سے کم ہیں۔