یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری
Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمن کے جنوبی صوبے تعز کے علاقے "موزع " پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری زخمی ہوگئے۔ سعودی ایجنٹوں نے صوبہ صنعا کے علاقے "نہم" پر بھی حملہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی یمن کے صوبے الجوف اور جنوبی یمن کے صوبے البیضاء کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ہے، ان حملوں میں رہائشی مکانات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ادھر یمن کی فوج اورعوامی رضاکاروں نے صوبہ مآرب کے علاقے ہیلان پر سعودی ایجنٹوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔