عراقی فضائیہ کی بمباری، ستاسی دہشت گرد ہلاک
May ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
عراق کے مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے میں کم از کم ستاسی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ناظم جغیفی نے کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز صوبہ الانبار کے شہر حدیثہ میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے کم از کم ستر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
درایں اثنا عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے علاقوں دبیہ اور بسطامی کو آزاد کرانے کے دوران داعش کے کم از کم سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ داعش نے جون دو ہزار چودہ میں عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حالیہ چند مہینوں کے دوران الرمادی اور تکریت سمیت کئی علاقے داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیے ہیں۔