May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو حماس کا انتباہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی بابت صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

غزہ سے ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار چودہ کے جنگ بندی معاہدے کی صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی نظر ہے ۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کو چاہئے کہ معاہدوں کی پابندی کریں اور جںگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں- اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا تو فلسطینی بھی جواب دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انھوں نے حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے درمیان ہم آہنگی اور گہرے روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی جماعتوں کے باہمی روابط مستحکم اور پائیدار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتحاد و یک جہتی کے ذریعے فلسطین کی آزادی اور تمام مہاجر فلسطینیوں کی وطن واپسی کے اہداف پورے کئے جاسکتے ہیں ۔

ٹیگس