May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق کے شہر فلوجہ کی آزادی کے تیسرے مرحلے کا آغاز

عراق کے شہر فلوجہ کے جنوب میں واقع علاقوں کی آزادی کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے بتایا کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ سے سات کلومیٹر جنوب میں واقع اسٹریٹیجک شہر "سلام" اور عامریہ علاقوں کو ملانے والے راستوں اور دیہی علاقوں کو آزاد کرانے کے تیسرے مرحلے کی کارروائی کا آغاز جمعرات کی صبح سے کردیا ہے-

اسماعیل المحلاوی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو عراقی فضائیہ اور توپ خانے کی مدد حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی افواج نے داعش گروہ کے ٹھکانوں کو اپنےحملوں کا نشانہ بناکر دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

عراقی افواج نے بدھ کے روز فلوجہ کے جنوب میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے چار نئے علاقوں کو آزاد کرالیا تھا۔

ٹیگس