May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • یمن سے متعلق کویت امن مذاکرات کی کامیابی کا دار و مدار یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کےحملے بند ہو نے پر ہے: تحریک انصاراللہ

یمنی عوام کی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن سے متعلق کویت امن مذاکرات کی کامیابی کا دار و مدار یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کےحملے بند ہو جانے پر ہے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رہنما عامر شانع نےتسنیم نیوزایجنسی سے اپنی گفتگو میں یمن سے متعلق کویت امن مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب یمن پر سعودی عرب کے حملے بند ہوجائیں گے، یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم ہو جائےگا اور یمن کے اندر دہشت گردوں کی حمایت بند کر دی جائے گی -

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کے باوجود یمن پر اپنےحملے بند نہیں کئے بلکہ جارح سعودی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں - سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو بھی یمن کے صوبوں مارب ، الجوف ، تعز، صعدہ اور صنعا کی فضاؤں میں پروازیں انجام دیں -

یمن پر چھبیس مارچ دوہزارپندرہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں - ان حملوں میں یمن کی اسّی فیصد شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں -

ٹیگس