May ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • تحریک حماس نے داعش کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے مصر سے ملنے والی غزہ کی سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے مصر سے ملنے والی غزہ کی سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی ہے

غزہ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حماس نے مصری حکام کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے بعد جزیرہ سینا میں داعش کی موجودگی پر مصری حکومت کو لاحق خطرات کے پیش نظر مصر اور غزہ کی مشترکہ سرحد پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی ہے -

اطلاعات ہیں کہ غزہ اور مصرکی تیرہ کلومیٹر مشترکہ سرحدوں پر حماس سے وابستہ سیکورٹی فورس کے سیکڑوں جوان تعینات ہو گئے ہیں - اس درمیان حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے غزہ سے سینا میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی خبروں کو اسرائیلیوں کا پروپیگنڈہ قرار دیا جس کا مقصد حماس اور قاہرہ کے تعلقات کو خراب کرنا ہے-

حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ اور مصرکی سرحدوں پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے پر مبنی اقدامات حماس اور مصری حکام کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق انجام دیئے گئے ہیں -

ٹیگس