ترکی نے اپنا سفیر ڈھاکہ سے واپس بلا لیا
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
ترکی نے بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ڈھاکہ سے اپناسفیر واپس بلا لیا ہے
بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزاسنائی تھی جس کے بعد بدھ اور جمعرات کی رات انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا - اس واقعے کے بعد جہاں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا وہیں ترکی کی حکومت اور عوام نے بھی سخت احتجاج کیا -
ترکی کے سفیر جمعرات کو ڈھاکہ سے واپس انقرہ پہنچ گئے - ترکی کے شہروں انقرہ اور قونیہ میں بدھ کو ترک شہریوں نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کو پھانسی دئے جانے کے خلاف بڑے مظاہرے کئے تھے