May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ترک فوج عراق سے نکل جائے: عراقی وزیر خارجہ

عراق کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اپنے ملک سے ترک فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

بغداد میں ترکی کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا کہ ترک فوج کی موجودگی عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عراق ، ترک فوج کی موجودگی کو بلاجواز اور اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ترک فوج کو فوری طور پرعراق سے چلے جانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے چار دسمبر دوہزار پندرہ کو کرد پیش مرگہ ملیشیا کو تربیت دینے کے بہانے اپنے درجنوں فوجیوں کو بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شمالی عراق کے شہر موصل کے قریب تعینات کر دیا ہے۔

عراقی حکومت کی ہم آہنگی کے بغیر انجام پانے والے اس اقدام کو بغداد حکومت نے اپنے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیتے ہوئے ترک فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس