May ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • بغداد میں دراندازی کی کوشش ناکام ، نو خودکش بمبار ہلاک

عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد میں داعش کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے خودکش بمباروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

العراقیہ ٹیلی ویژن نے عراقی فوج کی مشترکہ کمان کےحوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گرد فلوجہ کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں داراندازی کرنا چاہتے تھے تاہم فوج نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی۔ عراقی فوج کی اس کا رروائی میں کم سے کم نو داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کو انٹیلی جینس ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ داعش کے کم سے کم گیارہ دہشت گرد خودکش حملوں کی غرض سے بغداد کی جانب حرکت کر رہے ہیں۔ عراقی فضائیہ نے فلوجہ پر جاسوسی پروازوں کی مدد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ان کی پناہ گاہوں کا پتہ لگانے کے بعد بمباری کر دی۔

عراقی فوج نے ایک اور کارروائی کے دوران داعش کے دو خطرناک دہشت گردوں حامد جمیلی اور عبدالفتاح ابواسحاق کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ حامد جمیلی ،بم دھماکوں میں استعمال ہونے والی کاریں، فلوجہ اور بغداد بھیجنے کا انچارج تھا جبکہ عبدالفتاح خودکش حملہ آور تیار کرکے بغداد بھیجا کرتا تھا۔

ٹیگس