May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • فلوجہ کی آزادی کے لئے عراقی فوج کی پیشقدمی

عراق میں فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے عراقی افواج کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

عراق کے فلوجہ آپریشن کے ایک کمانڈر حسن الساری نے بتایا ہے کہ شہر فلوجہ کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے چھے سیکٹروں سے آپریشن جاری ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں عراقی افواج کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

عراق کے صوبے الانبار کے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے جاری آپریشن کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے ، شہر فلوجہ کے اطراف میں متعدد اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق فلوجہ کے نزدیک واقع شہر الکرمہ مکمل طور پر عراقی افواج کے کنٹرول میں آگیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس کاروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے اور چالیس کو گرفتار کرلیا گیا ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فلوجہ کے مشرق میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے پندرہ جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ عراقی ذرائع کے مطابق فلوجہ پوری طرح عراقی افواج کے محاصرے میں ہے-

ٹیگس