May ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم
    حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہر ممکنہ حملے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک مزاحمت مکمل طور پر آمادہ ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے، پچیس مئی سن دوہزار میں صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کو آزاد کرانے اور تحریک مزاحمت کی عید کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنان کے جوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل، حزب اللہ سے منھ کی کھانے کے بعد اب اگر پھر سے کسی بھی جارحیت کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے حزب اللہ کے جوان دنداں شکن جواب دیں گے- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونیوں کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی، لبنانیوں کے لئے ایک عظیم کامیابی تھی-

واضح رہے کہ پچیس مئی سن دوہزار میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے لبنان سے صیہونیوں کو نکال کر لبنان کے وسیع مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرالیا تھا- اسی مناسبت سے پچیس مئی بدھ کی سہ پہر کو، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ایک تقریب سے خطاب کریں گے-

ٹیگس