May ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کا فوجی مرکز کا دورہ

عراقی وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے فوجی مرکز کا دورہ کیا ہے

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی اور پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے مذکورہ شہر کے قریب واقع فوجی مرکز کا دورہ کیا ہے -

دوسری جانب فلوجہ آپریشن روم کے پرس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے فلوجہ کے شمال میں واقع شہر البوشجل جانے والی شاہراہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے -

صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے بھی جمعرات کو بتایا کہ فلوجہ کے اطراف میں مسلح افواج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے -

ان کا کہنا تھا کہ فلوجہ کے جنوب اور الرمادی کے مشرق میں واقع الخالدیہ میں جاری گھمسان کی جنگ میں کم سے کم ایک سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی دہشت گردوں کی اٹھارہ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں -

ٹیگس