May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • یمن: دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے متعدد پٹھو ہلاک

یمن کی فوج نے اپنے ملک کے دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں میں سعودی عرب کے پٹھووں کی پیشقدمی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کے دن صنعا کے مشرق میں واقع نہم نامی علاقے میں سعودی عرب کے پٹھووں کی پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب کے بیس پٹھووں کو ہلاک کر دیا۔ ان حملوں میں سعودی عرب کے بہت سے پٹھو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الجوف ،تعز اور لحج سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے جن کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کویت میں ہونے والے یمن کے امن مذاکرات کے پیچیدہ ہونے کے علل و اسباب کے بارے میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کویت مذاکرات میں حصہ لینے والی ریاض کی مذاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے اور اقوام متحدہ اور امریکہ بھی سنجیدہ نہیں ہیں اور اقوام متحدہ کا ایلچی بھی جانبداری سے کام لے رہا ہے۔

محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ آل سعود کے حملے یمن میں دہشت گرد گروہوں کے پھلنے پھولنے کا سبب بنے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطےکے بعض عرب ممالک کے تعاون کے ساتھ چھبیس مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

ٹیگس