Jun ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن کے بحران کے سیاسی حل پر امیر عبداللھیان اور ولد الشیخ کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ٹیلیفونی گفتگو میں، یمن میں جنگ بندی جاری رہنے اور اس ملک میں جاری بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہےکہ یمن میں انسانی صورتحال کے بحرانی ہونے اور خاص طور پرماہ مبارک رمضان کے قریب ہونے کے پیش نظر جنگ بندی جاری رہنی چاہئے-

اس گفتگو میں فریقین نے تاکید کی ہے کہ بحران یمن کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور یمن کے مذاکرات اس سلسلے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں-

واضح رہے کہ یمن سے متعلق امن مذاکرات اکیس اپریل سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں شروع ہوئے جو سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کے سبب ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں-

ٹیگس