Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • شام کے وزیر خارجہ ولید معلم
    شام کے وزیر خارجہ ولید معلم

شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے اقوام متحدہ کے نام ایک خط میں ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حلب کے مضافات میں واقع پرامن علاقوں میں عام شہریوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں حلب کے مضافات میں واقع پرامن علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں پر تنقید کی گئی ہے۔

شام کے وزیر خارجہ نے اس خط میں ترکی کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ حلب کے مضافات میں واقع پرامن علاقوں پر جمعے کے دن سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم ایک سو دس عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس