Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • مصری طیارے میں بم کی افواہ

مصر کے ایک مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ہنگامی طور پر ازبکستان میں اترنا پڑا

برطانوی خبررساں ایجنسی رویٹرز کے مطابق مصر کی ایئرلائن کا یہ طیارہ قاہرہ سے بیجنگ جا رہا تھا- ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار ایک سو اٹھارہ مسافروں اورعملے کے سترہ افراد کو فوری طور پر طیارے سے باہر نکال لیا گیا - سیکورٹی اہلکاروں نے طیارے کی کافی دیر تک تلاشی لی تاہم اس میں بم نہیں ملا -

اس سے پہلے مصری ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ پرواز کے دوران ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی کہ طیارے میں بم ہے - مصر اور ازبکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا اور طیارے کو دوبارہ پرواز کی اجازت د ے دی گئی -

تین ہفتے قبل بھی مصر کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں چھیاسٹھ افراد سوار تھے-اس طیارے کو تباہ کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی تاہم مصری حکام نے طیارے کی تباہی میں دہشت گردانہ اقدام کو مسترد کر دیا تھا - جبکہ دو ماہ قبل بھی مصر کے ایک طیارے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی -

 

 

ٹیگس