Jun ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • عراقی وزیراعظم کا دورہ فلوجہ

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے مرکزی علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کی تفصیلات جاننے اور صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے فلوجہ کا دورہ کیا ہے

العراقیہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق فلوجہ کے علاقے حیی الشہدا کی آزادی کے بعد عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں شریک فوجیوں اور کمانڈروں سے ملاقات کے لئے حیی الشہدا پہنچے -

واضح رہے کہ عراقی افواج نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلوجہ کے مغربی علاقے حیی الشہدا کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے -

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں گذشتہ تیئیس مئی کو فلوجہ شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سے یہ کارروائیاں جاری ہیں - ان کارروائیوں میں اب تک عراقی افواج کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں -

 

 

ٹیگس