Jun ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے داعش کی مدد کا اعتراف کر لیا

سعودی عرب نے دہشت گرد گروہ داعش کی مالی امداد کا اعتراف کیا ہے۔

عراقی خبر رساں ایجنسی نون کے مطابق ، سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کے آپریشن میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کی مشارکت کی صورت میں، داعش کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا دورازہ کھل جائے گا۔

سعودی عرب سمیت عراق کے دشمنوں نے، اس ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے، عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔

سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ، عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کو شیعہ سنی جنگ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مذہبی جذبات بھڑ کا کر اہلسنت کی مدد کے بہانے فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کو کمک پہنچائی جا سکے۔

ٹیگس