Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت

عراقی پارلیمنٹ کے رکن موفق الربیعی نے عراق میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کے بیانات کو اشتعال انگیز اورعراق کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

موفق الربیعی نے تسنیم خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران فلوجہ آپریشن کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے سفیر کے بیانات اشتعال انگیز ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے حالیہ دہشت گردانہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ داعش نے اپنے اوپر پڑنے والے دباؤ کوکم کرنے کے لئے کار بم دھماکوں سمیت دہشت گردانہ اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

موفق الربیعی نے مزید کہا کہ جب تک وہابی نظریات کا پرچار کیا جاتا رہے گا اور دہشت گردوں کو اسلحہ جاتی اور لاجسٹک امداد ملتی رہے گی تب تک دہشت گردی جاری رہے گی۔

 

ٹیگس