موصل کے جنوب میں داعش کے خلاف آپریشن
Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
عراقی افواج نے موصل کے جنوب میں داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے
عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ موصل کے جنوب میں واقع القیارہ نامی علاقے میں اتوار کو داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ۔
انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد القیارہ کے سات نواحی دیہی علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔ عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری نے بتایا ہے کے آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں ہی داعش کے کم سے کم پچاس دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔
نجم الجبوری نے بتایا کہ اس آپریشن میں خرائب جبرنامی گاؤں آزاد کرایا جا چکا ہے اور عراقی افواج موصل کے جنوب میں واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے دیہی علاقے الحاج علی کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔
آپریشن میں عراقی فوج کا بکتر بند ڈویژن ، فضائیہ اورعوامی رضاکار فورس کے جوان حصہ لے رہے ہیں ۔