Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق کے ہزاروں شہری فلوجہ سے نکلنے میں کامیاب

عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی معاون لیس گرینڈے نے فلوجہ شہر سے ہزاروں لوگوں کے نکل جانے کی خبر دی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق لیس گرینڈے نے پیر کے دن کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران سات ہزار افراد فلوجہ سے نکل گئے ہیں۔

لیس گرینڈے کے مطابق یہ افراد عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فراہم کردہ محفوظ راستے سے فلوجہ سے باہر نکلنے اور پناہ گزینوں کے کیمپوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ لیس گرینڈے کا مزید کہنا تھاکہ ان کیمپوں میں مزید افراد کو رکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلوجہ شہر کی صورتحال توقع سے بھی زیادہ ابتر ہے اوراس شہر کے باشندوں کو اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ فلوجہ کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراق کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے تیئیس مئی سے آپریشن شروع کیا ہے۔ اس مدت کے دوران الکرمہ اور الصقلاویہ جیسے اہم اور اسٹریٹیجک علاقوں نیز سینتالیس دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور پانچ جون سے عراقی فوجی فلوجہ شہر میں داخل ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس