غزہ کا محاصرہ اجمتاعی سزا ہے: اقوام متحدہ
Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی آنروا نے صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کے محاصرے کی مذمت کی ہے
قدس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے غزہ کے زمینی، بحری اور فضائی محاصرے کو ناجائز، انسانیت سوز اور اجتماعی سزا قرار دیا اور کہا کہ یہ محاصرہ غزہ کے باشندوں کے لئے اقتصادی سماجی اور نفسیاتی بحران کا اصل محرک ہے -
آنروا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محاصرے کے نتیجے میں غزہ کی ابتر معاشی صورتحال کی وجہ سے اس علاقے میں حفظان صحت اور طبی شعبے کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے