Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • فلوجہ شہر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگیا

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے جمعے کے دن تاکید کی کہ فلوجہ کا مرکزی علاقہ عراق کی سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے اور یہ شہر آزاد ہو گیا ہے۔

حیدرالعبادی نے مزید کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز کا آئندہ منصوبہ موصل شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔

حیدر العبادی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ کی آزادی پر مبنی اپنے وعدے پر عمل کیا ہے، کہا کہ تمام عراقی فلوجہ کی آزادی میں برابر کے شریک ہیں۔

عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی آزادی سے متعلق دینی علمائے کرام خصوصا آیت اللہ سیستانی کی ہدایات کو موثر اور اہم قرار دیا۔

دریں اثناء عراق کی سیکورٹی فور‎سز نے فلوجہ میں واقع گورنر ہا‎ؤس میں دہشت گردوں پر اپنی فتح کا جشن منایا۔

 

ٹیگس