Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • فلوجہ کی آزادی داعش کی حتمی شکست کا نقطہ آغاز ہے: عراقی صدر

عراق کے صدر فوادا معصوم نے فلوجہ کی آزادی کو داعش کی حتمی شکست کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

فلوجہ کی آزادی کے موقع پرعراقی عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر فواد معصوم کا کہنا تھا کہ داعشی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف یہ عظیم کامیابی سرزمین عراق میں اس گروہ کی حتمی شکست کا پیش خیمہ ہے۔

عراق کے صدر نے واضح کیا کہ فلوجہ کی آزادی عراقی فوج اورعوامی فورسز کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

صدرفواد معصوم نے فلوجہ کی آزادی کے آپریشن میں فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی، کرد پیش مرگہ ملیشیا اور قبائلی لشکر کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلوجہ میں عراقی عوام کی استقامت اور فداکاری واقعی قابل تعریف ہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ فلوجہ شہر کا مرکز عراقی فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے اوراس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

ٹیگس