یمن پر سعودی عرب کا ہوائی حملہ
سعودی حکومت کے جںگی طیاروں نے اتوار کو بھی یمن کے مخلتف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صنعا کے شمال میں واقع ضلع خولان کے علاقے الوتدہ پر بمباری کی ہے ۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی کے ساتھ المارب، الحدیدہ، الجوف اور صعدہ پر بھی پرواز کی اور ساؤنڈ بیریئر کراس کرکے عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ۔
العالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الجوف کے شہر الغبل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گولہ باری کی ہے ۔
سعودی اتحاد کے فوجیوں نے اسی طرح مارب، شبوہ، تعز اور صنعا کے مختلف علاقوں پر بھی گولہ باری کرکے کافی نقصان پہنچایا ہے۔
ادھر یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے کچھ فوجیوں نے صوبہ جوف کے شمالی ضلع المصلوب میں پیشقدمی کی کوشش کی لیکن یمنی افواج نے اس حملے کو پسپا کردیا۔