Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد پر یمن کا جوابی حملہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ایک حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

المسیرہ نے اتوار کو رپورٹ دی ہے کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس نے حزم میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی ڈویژن پر میزائل سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے اکتیس فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہو گئے۔

اکیس ستمبر نامی نیوز سائٹ نے بتایا ہے کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس کے اس میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے ایک سو چالیس فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد کی فوج کے چھے کمانڈر بھی شامل ہیں ۔

اسی طرح یمن کی سبا نیوز سائٹ نے بتایا ہے کہ مارب میں بھی انصاراللہ کے میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔ سعودی اتحاد کے ذرا‏ئع نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں صرف دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

سعودی اتحاد نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے خاتمے تک، جنگ میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ سعودی اتحاد کے بعض سفارتی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی افواج کے حملوں میں سعودی حکومت کے کم سے کم چار سو فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔

یمن کی عوامی رضاکار فورس نے اتوار کو سعودی اتحاد کی فوج پر میزائلی حملہ وحشیانہ سعودی جارحیت کے جواب میں کیا ہے ۔

 

 

ٹیگس