Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • انصاراللہ نے سعودی اتحاد کے مزید جنگی قیدی آزاد کر دیئے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے مزید دوسو چھہتر جنگی قیدیوں کو انسان دوستانہ بنیاد پر آزاد کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اتوار کو صوبہ البیضا میں دوسو اور صوبہ الذمار میں چھہتر جنگی قیدیوں کو رمضان المبارک کی مناسبت سے یک جانبہ طور پر آزاد کر دیا ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے بتایا ہے کہ ان جنگی قیدیوں کو رمضان المبارک کی مناسبت سے انسان دوستی کے عنوان سے آزاد کیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس اقدام کا کویت میں جاری امن مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اس سے پہلے بھی انسان دوستی کی بنیاد پر سعودی اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو یک جانبہ طور پر آزاد کر چکی ہے۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی کمانڈروں کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے اور بقیہ جنگی قیدیوں کی آزادی کے لئے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے سنیچر کو جںگی قیدیوں کے تبادلے کے تحت سعودی اتحاد کے ایک سو چورانوے جنگی قیدیوں کو آزاد کیا تھا ۔

 

ٹیگس