Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری

سعودی جنگی طیاروں نے پیر کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے پیر کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم پر دوبار بمباری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے پیر کو یمن کے صوبہ مارب، الجوف ، عمران، ذمار اور تعز پر بھی بمباری کی ہے ۔ سعودی جنگی طیاروں کے پیر کے حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ الجوف میں سعودی اتحاد کے فوجی مرکز پر یمن کے میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے اکتیس فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

 

ٹیگس