عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ فلوجہ
Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے شہر فلوجہ کا دورہ کیاہے-
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے منگل کو متعدد فوجی کمانڈروں کے ہمراہ فلوجہ شہر کے نزال علاقے کا دورہ کیا اور فوجی کمانڈروں سے جنگ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی-
عراقی افواج نے جمعہ کو فلوجہ شہر کے مرکزی علاقے نزال کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا اور سرکاری کمپاؤنڈ پر ملک کا قومی پرچم لہرادیا تھا -
عراقی افواج اس وقت فلوجہ شہر کے انتہائی شمالی علاقے سے کچھ باقی بچے دہشت گردوں کو بھی نکال باہر کرنے میں مصروف ہیں - فلوجہ شہر کے آپریشنل کمانڈر عبدالوہاب الساعدی نے بتایا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران داعش کے ڈھائی ہزار اوردیگرگروہوں کے ایک ہزارچھیاسی دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیاہے -