فلوجہ کی آزادی میں ایران روس اور شام کا انٹیلیجنس تعاون بہت اہم تھا
Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
عراق نے فلوجہ شہر کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران ایران، روس، عراق اور شام کے انٹیلیجنس تعاون کو بہت ہی اہم قراردیا ہے-
عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے روسی اخبار ایزوستیا سے اپنے انٹرویو میں کہاکہ فلوجہ کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران عراقی افواج کو ضروری معلومات اور اطلاعات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایران، روس، عراق اور شام کامشترکہ انٹیلیجنس تعاون بہت ہی اہم اور مفیدرہاہے -
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ ان چاروں ملکوں کا انٹیلیجنس تعاون عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کو کچلنے میں عراقی افواج کی کارروائیوں کے لئے بہت ہی آسانیاں پیدا کرتاہے -
انہوں نےداعش کے قبضے سے فلوجہ کی آزادی کے مثبت نتائج کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ عراقی افواج اب موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کے لئے تیار ہورہی ہیں -