دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی آمادگی پر تاکید
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام دشمن کے خلاف جنگ اور اس کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں -
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن کے عوام جس قدر ملک میں امن و صلح برقرار کرنے کے لئے تیار ہیں اسی طرح دشمن اور اس کی سازشوں کا بھی مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں -
ان کا کہنا تھا کہ یمن سے متعلق کویت امن مذاکرات میں یمنی وفد نے بحران کے حل کے لئے جو بھی راہ حل ممکن ہوسکتی تھی پیش کی لیکن سعودی حمایت یافتہ وفد بیجا مطالبات کررہاہے اور اپنے بیجا مطالبات کے ذریعے کوشش کررہاہے کہ یمنی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے -
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام پوری آمادگی کے ساتھ ہرطرح کے چیلنجوں اور خطرات کا مقابلہ کریں گے-
انہوں نے یمن کے عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو مستحکم بناکردشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں -