Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کی شکست، وہابیت اور دہشت گردی کی شکست ہے، بغداد

عراق کے وزیر داخلہ نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ فلوجہ میں داعش کی شکست، دہشت گردی اور وہابیت کی بڑی شکست شمار ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے اتوار کے روز عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلوجہ میں داعش کی شکست، دہشت گردی اور وہابیت کی بڑی شکست شمار ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے فلوجہ میں عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ الغبان نے شہر فلوجہ کی صورت حال بہتر اوراس شہرکوعوام کی رہائش کے قابل بنانے کے لئے عراقی سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر فلوجہ کی نوّے فیصد عمارتیں قابل سکونت ہیں اس لئے شہر کی کونسل اورعوام سے اس بات کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں اور فلوجہ میں اپنی زندگی اور کاروبار دوبارہ شروع کردیں۔

ٹیگس