Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • منگل کی رات کئی خودکش حملہ آوروں نے اتاترک ہوائی اڈے میں داخل ہو کر تین مقامات پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
    منگل کی رات کئی خودکش حملہ آوروں نے اتاترک ہوائی اڈے میں داخل ہو کر تین مقامات پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد منگل کی رات ایک بیان میں بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کا مشترکہ مقابلے کرنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر حملہ ترکی کے سات کروڑ شہریوں اور دنیا کے ساڑھے سات ارب انسانوں پر حملہ تھا۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے کا مقصد ترکی کو کمزور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں داعش گروہ کے ملوث ہونے کا امکان نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی رات کئی خودکش حملہ آوروں نے اتاترک ہوائی اڈے میں داخل ہو کر تین مقامات پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ٹیگس