Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  •  قیارہ ایئر بیس کی جانب عراقی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری

عراقی فوج نے قیارہ ایئر بیس کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تلول الباج نامی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق تلول الباج کی آزادی کے بعد عراقی فوج قیارہ ایئر بیس سے محض پینتالیس کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔ عراقی فوج نے دو ہفتے قبل بیجی آئل ریفائنری کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے کارروائی شروع کی تھی جس کے دوران اس آئل فیلڈ کے متعدد علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

عراقی فوج اب قیارہ کے نزدیک قائم سولہ ہزار بیرل یومیہ پیٹرول پیدا کرنے والی ریفائنری کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیار کر رہی ہے۔ اس ریفائنری کی آزادی، داعش کے لئے زبردست مالی نقصان کے مترادف ہو گی۔

مغربی شہر فلوجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں اور وہ داعش کے اہم ترین مرکز سمجھے جانے والے شہر موصل کو آزاد کرانے کے لئے پر‏عزم دکھائی دیتی ہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل شہر کو رواں سال کے اندر اندر آزاد کرا لیا جائے گا۔

ٹیگس