Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • عراقی بچوں کی ابتر صورت حال

بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم نے عراقی بچوں کی صورت حال کو ابتر قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونیسف نے اپنے ایک بیان میں خبر دار کیا ہے کہ چھتیس لاکھ عراقی بچے، اموات، زخمی، جنسی تشدد، اغوا اور مسلح گروہوں میں کام کرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اس بیان میں عراق کے متحارب فریقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کا خیال رکھیں، جمعرات کے روز جاری ہونے والے اس بیان میں یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے سبب عراقی بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں میں داعش کے حملوں اور ان علاقوں کی داعش کے دہشت گردوں سے آزادی کی کارروائیوں سے متاثر سینتالیس لاکھ عراقی بچوں کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

 

 

 

ٹیگس