Jul ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں میں امن کی برقراری کی فوج کی کوشش

یمن کی فوج اس ملک کے مختلف علاقوں میں امن و سلامتی کے قیام کے ل‏ئے بھرپور کوششیں بروئے کار لا رہی ہے-

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ ایجنٹوں کی پیشقدمی روکنے کے لئے صوبہ الجوف کے الغیل علاقے میں متعدد ایجنٹوں کو ہلاک کردیا- اسی طرح جنوبی یمن میں عدن ایئرپورٹ کے قریب منصور ہادی کے ایجنٹوں اور آل سعود کے کارندوں کے ایک مرکز پر القاعدہ دہشت گرد گروہ کے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے- القاعدہ کے دہشت گردوں نے پہلے عدن ایئرپورٹ کے قریب ایک کار بم کا دھماکہ کیا اور پھر صولبان نام کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا-

واضح رہے کہ یمن کے بے گناہ شہری گذشتہ سال چھبیس مارچ سے، سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور یمن کے محاصرے کی بناپر شہید ہو رہے ہیں۔ سعودی اتحاد نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں-

ٹیگس