Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • منافقین خلق کے سرغنہ مسعود رجوی کی موت

سعودی شہزادہ اور انٹلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے دہشت گرد گروہ منافقین کے سرغنہ مسعود رجوی کی موت کی خبر دی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی فیصل نے، جو ہفتے کے روز پیرس میں دہشت گرد گروہ منافقین کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے، اپنی تقریر میں اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ مسعودی رجوی کو "مرحوم مسعود رجوی" کہہ کر یاد کیا اور کہا کہ اس گروہ کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے-

ترکی فیصل نے گروہ منافقین کی سرکاری حمایت کا اعلان کیا اور مریم رجوی کو مخاطب کرتے ہوئے مسعود رجوی کا نام لیتے وقت مرحوم کا لفظ استعمال کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مر چکا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ مدتوں سے دہشت گرد گروہ منافقین کے سرغنہ مسعود رجوی کے بارے میں کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے-

سعودی عرب کے سابق انٹلی جنس سربراہ نے گروہ منافقین کو، جو برسوں سے مغربی ملکوں کی حمایت سے سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کامیابی کا وعدہ دیا اور یہ دعوی کیا کہ ایران، عرب ملکوں کے مسائل میں مداخلت کر رہا ہے لیکن ریاض اس میں رکاوٹ بنے گا-

ٹیگس