سعودی عرب میں سزائے موت میں اضافہ
سعودی عرب میں رواں سال کے درمیان سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب میں دوہزارسولہ میں اٹھانوے افراد کو سزائے موت دی گئی ہے-
روسیا الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک اور سعودی شہری علی بن محمد آل جابر کا سرقلم کئے جانے کے بعد اس ملک میں رواں سال میں موت کی سزا پانے والوں کی تعداد اٹھانوے ہوگئی ہے- جبکہ دوجنوری دوہزارسولہ میں سعوی عرب نے حکام کی مخالفت کے جرم میں سینتالیس شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کردیئے تھے -
یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کے حامی اداروں اور تنظیموں نے با رہا اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی اورعوام دشمن سعودی عدالتوں کے فیصلوں کی مذمت کی ہے- سعودی عرب میں پھانسی کی سزا پانے والے نصف سے زیادہ افراد نے کوئی تشدد آمیزاقدام انجام نہیں دیا تھا-