Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • شمالی یمن پر سعودی عرب کا ہوائی حملہ

شمالی یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں کئی عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

العالم ٹی وی چینل نے یمن کے سیکورٹی اور طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے شمالی صوبے جوف کے شہر المطمہ پر سعودی عرب کے ہوائی حملے میں دو عام شہری شھید اور کئی زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

درایں اثنا یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے پٹھوؤں کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی فوج اور اس کے پٹھوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں انھیں جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب کویت کے سیکریٹری خارجہ خالد جار اللہ نے کہا ہے کہ یمن مذاکرات میں شامل تمام فریقوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ ان مذاکرات کے لیے پندرہ دن کی ڈیڈ لائن پیش نظر رکھی گئی ہے۔

خالد جار اللہ نے کہا کہ اگر پندرہ دن کے اندران مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تو کویت ان مذاکرات کی میزبانی نہیں کرے گا۔

ٹیگس