Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
  • لیبیا کے ساحلی علاقے سے دسیوں افراد کی لاشیں ملی ہیں

لیبیا کے ساحلی علاقے سے دسیوں افراد کی لاشیں ملی ہیں

لیبیا کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا ہے کہ مصر کے ساحلی شہر مصراتہ سے چھبیس افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ افراد سب ہی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

لیبیا کےدارالحکومت طرابلس سے ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر"مصراتہ" کی سٹی کونسل کے عہدیدار " ذکریا الکیب" کا کہنا ہے کہ  جمعے کی رات کو ساحل پر چھبیس غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جن کا تعلق "صحرائے جنوبی افریقہ " سے ہے، مصراتہ کی سٹی کونسل کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکام نے ساحل پر آنے والے تمام راستوں کو مسدود کرکے تعطیلات گزارنے کے لئے آنے والے تمام افراد کو علاقے سے باہر نکال دیا ہے۔

غیرملکی تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں رواں سال دوہزار چھ کے دوران پیش آنے والے حادثات کے دوران تین ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، جس کے پیش نظر دو ہزار سولہ کو اس اعتبار سے بدترین سال قرار دیا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم میں سنہ دو ہزار پندرہ کے اکتوبر کے مہینے تک غیرملکی تارکین کی تین ہزار اموات کو ریکارڈ کیا گیا۔ اس زمانے میں تقریبا پانچ لاکھ افراد سمندر کے راستے یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ اسی دوران مزید ڈھائی لاکھ غیرملکی تارکین وطن کی مختلف طریقوں سے یورپ پہنچنے کی رپورٹیں بھی منظرعام پرآئیں۔

لیبیا کی کوسٹ گارڈ نے جمعے کے روز ایک کشتی کو روک لیا جو افریقی ملکوں کے ایک سو سینتیس مہاجرین کو لے کر یورپ جارہی تھی۔

ٹیگس