عرب لیگ کے اجلاس میں حزب اللہ کی حمایت
Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
لبنان کے وزیراعظم تمام سلام نے اپنے ملک کی حکومت کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے حزب اللہ تحریک کی حمایت پر زور دیا ہے۔
لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم تمام سلام نے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موریتانیا روانہ ہونے سے قبل کہا کہ موریتانیا میں عرب لیگ کے اجلاس میں لبنانی حکومت کے ایک اتحادی کی حیثیت سے حزب اللہ کا دفاع ضروری ہے۔
عرب لیگ کا سالانہ سربراہی اجلاس پچیس جولائی کو پہلی بار موریتانیا میں منعقد ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے استنبول میں ہونے والے گزشتہ اجلاس میں خلیج فارس کے عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب نے حزب اللہ اور دیگر جہادی تنظیموں کو دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش کی لیکن عراق، لبنان، الجزائر اور ایران سمیت بعض ممالک نے اس کی مخالفت کی۔