Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ترکی میں نیٹو کے فوجی اڈے کے قریب آتشزدگی

ترکی میں نیٹو کے فوجی اڈے کےقریب آتشزدگی کا حادثہ پیش آیاہے۔

ترک حکام اس بات کی تحقیق کررہے ہیں کہ نیٹو کے فوجی اڈے کے قریب آتشزدگی کا حادثہ تخریبی کارروائی کا نتیجہ تو نہیں ہے -

نیٹو کے فوجی اڈے کے قریب آتشزدگی کا یہ حادثہ مغربی ترکی کے شہر ازمیر کے بوجاعلاقے میں پیش آیا -

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیزہواؤں کی وجہ سےتیزی کے ساتھ آس پاس کے علاقوں منجملہ نیٹو کے فوجی اڈے تک سرایت کرگئی- مقامی حکام کا کہناہے کہ آٹھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا ہے

ٹیگس