Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • دبئی ایئر پورٹ سے دو ترک جنرل گرفتار

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد فرار ہونے والے دو فوجی جنرلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد فرار ہونیوالے ترک فوج کے دواعلی افسران کو گزشتہ شب دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں جنرل افغانستان کے راستے دبئی پہنچے تھے اور انہیں ترک حکومت کی درخواست پرگرفتار کیاگیا۔ میجر جنرل سیحت باقرافغانستان میں موجود نیٹو اتحاد میں ترک فوج کے کمانڈرتھے اور بریگیڈیئرجنرل سنیرتوپک بھی افغانستان میں سپر وائزر تعینات رہے ہیں۔ دونوں جنرلوں کو مزید کارروائی کے لیے ترکی منتقل کردیاگیا۔

قابل ذکر ہے کہ پندرہ اور سولہ جولائی کی رات کو ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی گئی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کم ازکم ایک سو اٹھائیس جنرلوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترک فوج میں جنرلوں کی کل تعداد تین سو کے قریب ہے جس سے فوج میں بغاوت کی بڑے پیمانے پرحمایت کا اندازہ ہوتا ہے۔

ٹیگس