افغانستان، پاکستان اور نیٹو کا سہ فریقی اجلاس
Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
افغانستان، پاکستان اور نیٹو کا سہ فریقی اجلاس کابل میں ختم ہوگیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس اجلاس میں آپریشن ہیڈکوارٹر کے سربراہ حبیب حصاری اورنیٹو اور پاکستان کے فوجی افسران نے شرکت کی۔
افغان وزارت دفاع میں ہونے والے اس اجلاس میں دہشت گردی اورعلاقے کی سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی مشکلات کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
اگرچہ افغان وزارت دفاع نے اجلاس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن اجلاس سے قبل کہا گیا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی اختلافات کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔