کرکوک میں داعش کے ہاتھوں پندرہ عراقیوں کا اغوا
-
عراقی سیکورٹی ذریعے کے مطابق، داعش نے مغویوں کو گاڑیوں میں بھرکر الحویجہ کے صدر مقام پر پہنچا دیا ہے-
داعش دہشت گرد گروہ نے صوبہ کرکوک میں اس گروہ کے زیرقبضہ علاقوں سے بھاگنے کی کوشش کرنے والوں کی مدد کے الزام میں پندرہ عراقیوں کو اغوا کر لیا ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرکوک میں ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سنیچر کو جنوب مغربی کرکوک سے پچپن کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الحویجہ ضلع کے ایک دیہات الجمیلیہ کے پندرہ افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ ان افراد کا جرم صرف یہ ہے کہ انھوں نے داعش کے زیرقبضہ علاقے سے نجات حاصل کرنے والوں کی مدد کی ہے۔
عراقی سیکورٹی ذریعے کے مطابق، داعش نے مغویوں کو گاڑیوں میں بھرکر الحویجہ کے صدر مقام پر پہنچا دیا ہے- ضلع الحویجہ صوبہ کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور بغداد سے دوسوپچاس کلومیٹر کے فاصلے پرہے- الحویجہ پر دوہزارچودہ سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے- داعش دہشت گردوں نے دوہزارتیرہ سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس دوران انھوں نے عوام کے خلاف بے پناہ جرائم کئے ہیں۔