Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن میں قومی حکومت کی تشکیل پر انصاراللہ کی تاکید

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل نے تمام گروہوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی ہے

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے کہا ہے کہ سعودی جارح کے خلاف جنگ کے تناظر میں تمام گروہوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کے لئے گفتگو کا راستہ کھلا ہوا ہے-

صالح الصماد نے کہا کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اراکین کی آخری فہرست آئندہ چند دنوں میں اعلان کردی جائے گی-

تحریک انصاراللہ اور یمن کی عوامی کانگریس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ انھیں حکومت کی تشکیل کے لئے گفتگو اور شراکت پر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ سعودی جارجین کے خلاف جنگ میں تمام پارٹیوں کی شرکت کی خواہاں ہے- 

انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن عبدالملک العجری نے بھی کہا ہے کہ اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل سے اقوام متحدہ اور امریکہ اس لئے سیخ پا ہیں کہ انھیں توقع تھی کہ سعودی حملے ، یمن کی فوج ، رضاکارفورس اور عوام کو ختم کردیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے-

 

ٹیگس