Aug ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  •  نصرالدین عامر:  امریکی، القاعدہ اور داعش سے اپنے حق میں فائدہ اٹھا رہے ہیں-
    نصرالدین عامر: امریکی، القاعدہ اور داعش سے اپنے حق میں فائدہ اٹھا رہے ہیں-

یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک، یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے فوجی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں-

یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نصرالدین عامر نے روس کی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ مغربی ممالک علاقے میں سعودی عرب، صیہونی حکومت اور اسی طرح داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد و حمایت  کر رہے ہیں-

نصرالدین عامر نے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار ڈھٹائی کے ساتھ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں کہ داعش کو وجود میں لانے والا کون ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکی، القاعدہ اور داعش سے اپنے حق میں فائدہ اٹھا رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں القاعدہ اور داعش نیز سعودی عرب کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے کیوں کہ اس ملک کا رویہ بھی دہشت گردوں جیسا ہے اور سعودی حکام علاقے میں تشدد اور دہشت گردی کی  حمایت کر رہے ہیں اور عورتوں، بچوں اور بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں-

نصرالدین عامر نے کویت مذاکرات کی ناکامی کے بعد  یمن میں فوجی جھڑپوں میں شدت اور یمن پر سعودی حملوں کے جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم کے سامنے جو واحد راستہ ہے وہ یہ ہے کہ سعودی عرب کی فوجی جارحیت اور ہر قسم کی دھمکیوں اور خطرات کا دفاع کریں- 

ٹیگس